اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کی مد میں دس سال میں ایک ارب 42کروڑ 10لاکھ روپے وصول

اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کی مد میں دس سال میں ایک ارب 42کروڑ 10لاکھ روپے وصول


اسلام آباد(آن لائن)نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی ) نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کی مد میں گزشتہ دس سال کے دوران ایک ارب 42کروڑ 10لاکھ روپے وصول کئے ہیں جس میں 87کروڑ 10لاکھ روپے حکومتی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں جبکہ 4کروڑ30لاکھ روپے ریفنڈ ادا کیا گیا اورباقی ماندہ 50کروڑ 60لاکھ روپے این ٹی سی کے پاس ہیں ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق نیشنل ٹیرف کمیشن نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز کی مد میں مالی سال 2003-4کے دوران 1کروڑ روپے ،2004-05میں 2لاکھ 30ہزار روپے ،2005-06میں 3کروڑ 90لاکھ روپے ،2006-07میں 9کروڑ 20لاکھ روپے ، 2007 -08میں 26کروڑ 10لاکھ روپے ، 2008-09میں 31کروڑ 20لاکھ روپے ،2009-10میں 35کروڑ 20لاکھ روپے ،2010-11میں 7کروڑ 30لاکھ روپے ،2011-12میں 21کروڑ 90لاکھ روپے جبکہ گزشتہ مالی سال 2012-13کے دوران 5کروڑ 90لاکھ روپے سے زائد وصول کئے ہیں ۔اسی طرح 2004-05کے دوران ریفنڈ کی مد میں 2لاکھ 80ہزار روپے ،2006-07میں 2کروڑ 60لاکھ روپے ،2007-08میں 10لاکھ روپے ،2010-11میں 30لاکھ روپے ،2011-12میں 50لاکھ روپے جبکہ گزشتہ مالی سال 2012-13کے دوران 50لاکھ روپے سے زائدادا کئے گئے ہیں ۔

01-06-14/--1

مزید : کامرس