ریاست کے چوتھے ستون کا دعویدار میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو پامال کر رہا ہے، محمد کفیل بخاری

ریاست کے چوتھے ستون کا دعویدار میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو پامال کر رہا ہے، ...


لاہور ) سٹاف رپورٹر( مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام میڈیا کے غیر اخلاقی کردار اور صحابہؓ و اہلبیتؓ کی توہین کے خلاف احرار کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات میاں محمد اویس کی قیادت میں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی و مذمتی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے منفی کردار کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے چوتھے ستون کا دعویدار میڈیا اپنی ذمہ داریوں کو پامال کر رہا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام چینلز کو ایک ضابطہ اخلاق کا پابند کیا جائے اور خلاف ورزی کر نے والوں کا سخت احتساب کیا جائے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک طلباء اسلام پاکستان کے مر کزی کنونیئر محمد قاسم چیمہ نے کہا کہ میڈیا حیا ء باختگی ،بد اخلاقی اور فحاشی کو فروغ دینے کی بجائے قومی اخلاق کو سنوارنے اور تعمیری سوچ بیدار کر نے میں مثبت کردار ادا کرے قاسم چیمہ نے کہا کہ صحابہؓ و اہلبیتؓ کی توہین کر نے والے تمام چینلز کے ذمہ داروں کوعبرت ناک سزا دی جائے ۔ احتجاجی مظاہرے میں مجلس احرار اسلام کے رہنما مولا نا محمد یوسف احرار ،حاجی عبد اللطیف، مولانا تنویر الحسن ، مولانا محمد سفیان ، قاری محمد قاسم اور تحریک طلباء اسلام لاہور کے صدر ثاقب افتخار ، حافظ احمد شفیق ، قاضی حارث علی کے علاوہ کثیر تعداد میں احرار کارکن شریک ہوئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4