کراچی سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس نئی بلندسطح پر پہنچ گیا

کراچی سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس نئی بلندسطح پر پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(این این آئی) حصص کی تجارت پرکیپٹل گینز ٹیکس کی شرح نہ بڑھانے سے متعلق اطلاعات اور وزیراعظم نوازشریف کی دورہ بھارت سے سرمایہ کاروں میں مثبت توقعات کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران غیرمعمولی تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 981.61پوائنٹس اضافے سے 29737.69پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح پر بندہوا۔ہفتے کے دوران سرمایہ کاری مالیت میں 2کھرب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا۔وزیراعظم کے بھارتی دورے میں مثبت تجارتی موقع ملنے کے امکان ،آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس7.5فیصد کی بجائے2.5فیصدکرنے کی اطلاعات ،ایم سی ایس آئی میں شامل کمپنیوں کی خریداری میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں کی بینکنگ ،سیمنٹ، انرجی سیکٹرسمیت بیشترحصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 981.61پوائنٹس اضافے سے 29737.69پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں نافا کی جانب سے 2 مزید فنڈز متعارف کرائے جانے کی اطلاعات اورطالبان گروپوں میں دھڑے بندی جیسی اطلاعات کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کار زیادہ متحرک نظر آئے جس سے مارکیٹ کا گراف بلند ہوا۔ہفتے کے دوران مجموعی طور پر سرمایہ کاری مالیت میں 2کھرب2ارب سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا اور سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 70کھرب42ارب 82کروڑ35لاکھ70ہزار888روپے ہوگئی ۔ہفتے کے دوران مجموعی طورپر 1ارب17کروڑ69لاکھ31ہزار650سے زائدحصص کا لین دین ریکارٖڈ کیا گیا۔ہفتے کے دوران کے الیکٹرک کے سودے 22کروڑ16لاکھ42ہزارحصص کے ساتھ سرفہرست رہے ۔ہفتے کے دوران مارکیٹ میں تین روز کے دوران تیزی جبکہ دومندی رہی ،سرگرم حصص کا دائرہ کار 1866کمپنیوں تک محدودرہااس میں 948کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،801کمپنیوں کے بھاؤ میں کمی جبکہ 117کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

مزید :

کامرس -