بجٹ میں امپورٹ آئٹمزپر سیلز ٹیکس کی شرح کم کی جائے، سرداراظہر سلطان

بجٹ میں امپورٹ آئٹمزپر سیلز ٹیکس کی شرح کم کی جائے، سرداراظہر سلطان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( وقائع نگار) انجمن تاجران الیکٹرونکس ہال روڈ کے سینئر وائس چےئرمین و پاک چائنہ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سردار اظہر سلطان نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹ آئٹمزپر سیلز ٹیکس کی شرح کم کی جائے تاکہ کرپشن میں کمی آئے اور ٹیکس کلچر کو فروغ ملے انہوں نے کہاکہ بجٹ تاجر دوست بنایا جائے تاکہ ملک میں کاروبار کو فروغ ملے اور روزگار کے مواقعے بڑھ سکیں علاوہ ازیں مقامی طور پر بننے والی اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس میں کمی کی جائے تاکہ پیداواری لاگت کم ہو سکے اور ملکی انڈسٹری اپنے پاؤں پر کھڑی ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ٹیکسوں کی شرح بہت زیادہ ہے جس کیوجہ سے ٹیکس چوری کے رجحان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ چائنہ سے تجارت کے فروغ کیلئے شاہراہ ریشم کی مرمت کرے تاکہ ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آسکے۔