نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ کے مخالف سرگرم عناصر کےخلاف یوم احتجاج

نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ کے مخالف سرگرم عناصر کےخلاف یوم احتجاج

لاہور(سٹاف رپوررٹر)مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے زیر اہتمام نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ کے مخالف سرگرم عناصر، ملک بھر میں بڑھتی ہوئی عریانی فحاشی، معاشرے میں بے حیائی ،بے راہ روی ، مادر پدر آزاد ماحول پیدا کرنے کے خلاف ”یوم احتجاج“ منایا گیا اس موقع پر مقررین نے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خالصتاً مذہب کی بنیاد پر اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور شرم وحیاءپر مبنی معاشرہ قائم کرنے لئے قائم کیا تھا مگر بدقسمتی سے آج اظہار رائے کی آزادی کے نام پر آزاد میڈیا مغربی اور ہندو تہذیب کو ہمارے معاشرے میں داخل کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہا ہے حکمران خلاف اسلام،توہین صحابہ ؓو اہلبیتؓ پر مبنی پروگرام بند کروائیں، اگر حکمرانوں نے ایسا نہ تو عوام کو مجبوراً خود میدان میں آنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان مشہدی، پنجاب کے امیر پیر امانت علی شاہ، ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفار قادری،علامہ فاروق ضیائی، پیر عبداللہ مشہدی اور علامہ محمد اکبر عرفانی سمیت دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں کیا۔

 اس کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ ،ساہیوال،سرگودھا،گجرات ،جہلم ، اوکاڑہ، رحیم یار خان،بہاولنگر، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ میںبھی ” یوم احتجاج“ منایا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4