لاہور کو دیگر صوبوں کی طرح بھتہ خوروں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے، حاکم شاہ

لاہور کو دیگر صوبوں کی طرح بھتہ خوروں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے، حاکم شاہ


لاہور ( وقائع نگار ) شادمان ٹریڈر ز ایسوسی ایشن کے معروف تاجر رہنما حاکم شاہ نے کہا ہے کہ شہر بھر میں بھتہ خور گروپ متحر ک ہو کر تاجروں اور کاروباری افراد کو بھتہ کی پرچیاں بھیجنے لگا ہے جس کی وجہ سے لاہور کی تاجر برادری غیر یقینی حالات سے دوچار ہو گئی ہے پچھلے دنوں اچھرہ میں موجودہ ہماری دکان پر بھتہ خورمافیا نے بھتہ نہ دینے پر حملے کئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے فوری طو ر پر ہمیں سیکیورٹی فراہم کرنے پر ان کے بے حد مشکور ہیں یہ بات انہوں نے گزشتہ روز’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ لاہور کو دیگر صوبوں کی طرح بھتہ خوروں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے مہرانشاہ سے بھتہ خوروں کے گروپ کا لاہور میں کاررروائی کرنے کیلئے احکامات دےئے جاتے ہیں جبکہ بھتہ خوروں کا ایک گروپ لاہور میں سرگرم ہے اگر کوئی تاجر یا کاروباری افراد ان بھتہ خوروں کی جانب سے بھتے کی پرچی ملنے پر بھتہ ادا نہ کرے تو ان کو سنگین نتائج کی دھمکیوں کی پرچیاں موصول ہونے لگتی ہیں اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعے خود ہمارے ساتھ پیش آیا جس میں اچھرہ میں ہماری دکانوں پر دھماکے کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پولیس انتظامیہ کو ہدایت کرے کہ فوری طور پر ان بھتہ خوروں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے پہنچائے ۔

انہوں نے کہاکہ کراچی ، بلوچستان اور پشاور سے کاروباری افراد پنجاب کا رخ کر رہے ہیں اورزیادہ تر لاہور میں اپنا کاروبار منتقل کر رہے ہیں اور اب لاہور میں بھی بھتہ خوروں نے اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دئیے ہیں اگر فوری طور ان بھتہ خور مافیا کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو لاہور میں بھی کراچی جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہذا لاہور کی تمام تاجر برادری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرے تاکہ ان بھتہ خور مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لاہور میں کراچی جیسے حالات پیدا نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4