پاکستانی ہائی کمشنر نے موزمبیق کے صدر کو اسنادِ تقررپیش کردیں

پاکستانی ہائی کمشنر نے موزمبیق کے صدر کو اسنادِ تقررپیش کردیں

 جوہانسبرک)ندیم شبیر سے(جنوبی افریقہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نجم الثاقب نے یہاں موز مبیق کے صدر آرمینڈو ایمیلو گیبوزا سے ملاقات کی او ر انہیں اپنی اسناد تقرر پیش کیں۔ موزمبیق کے صدر نے ان کا پر تپاک خیر مقدم کیا ، اس موقع پر موزمبیق کے نائب وزیر خارجہ، چیف آف پروٹوکول اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ہائی کمشنر نے موزمبیق کے صدر کو پاکستان کے صدممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشا ت کا پیغام پہنچایا، جواب میں موزمبیق کے صدر نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دونوں کے مابین ہونیوالی ون ٹو ون ملاقات کے دوران مختلف شعبوں میںدو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر ہائی کمشنرنے پاکستان کی اقتصادی اور تجارتی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی، انہوں نے موزمبیق میں پاکستانیوں کی بڑ ی تعداد کی جانب سے اقتصادی بہتری میں کردار پر بھی روشنی ڈالی ۔ انہوں نے موزمبیق کے صدر سے پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ کی بھی درخواست کی۔

مزید : عالمی منظر