جنوبی کورین دینی مبلغ کو شمالی کوریامیں عمرقید سزاکاحکم

جنوبی کورین دینی مبلغ کو شمالی کوریامیں عمرقید سزاکاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیانگ یانگ(این این آئی)گزشتہ برس شمالی کوریا میں داخل ہونے والے پچاس سالہ مذہبی مبلغ کو شمالی کوریا کی سپریم کورٹ نے جبری مشقت کے ساتھ عمر قید کی سزا سنادی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہاکہ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے کم جونگ ا±ک کے خلاف غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کے علاوہ جاسوسی کی سرگرمیوں کے الزامات بھی ثابت ہو گئے ہیں۔ عدالت نے کم جونگ ا±ک کو جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسی کا ایجنٹ بھی قرار دیا۔ اس جنوبی کوریائی پادری پر خفیہ طور پر گرجا گھر قائم کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔ شمالی کوریائی سکیورٹی نے مبلغ کِم کو گزشتہ برس آٹھ اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -