مدمقابل امیدوارنے مصرکے نومنتخب صدرالسیسی کی جیت عدالت میں چیلنج کردی

مدمقابل امیدوارنے مصرکے نومنتخب صدرالسیسی کی جیت عدالت میں چیلنج کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ(این این آئی)مصر کے صدارتی انتخابات میں شریک بائیں بازو کے امیدوار حمدین صباحی نے سابق فوجی سربراہ عبدالفتح السیسی کی کامیابی کو عدالت میں چیلنج کر دیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انتخابات میں حمدین صباحی کو صرف3.1 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔ صباحی نے اپنی اپیل میں یہ موقف اختیار کیا کہ انتخابی عمل کے دوران بیلٹ پیپرز کے استعمال کی خلاف ورزی کے علاوہ پولنگ اسٹیشنوں کے اندر مسلسل غیر قانونی انتخابی مہم کا سلسلہ جاری رکھا گیا۔
 اپنی اپیل میں اپوزیشن لیڈر نے عدالت سے درخواست کی کہ الیکشن میں ایک دن کی توسیع کو منسوخ کرتے ہوئے اس دن ڈالے گئے ووٹ منسوخ کیے جائیں۔ الیکشن میں حمدین صباحی نے اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -