چلی میں پانچ ہزار سال پرانی ممی کو دریافت کرلیا گیا

چلی میں پانچ ہزار سال پرانی ممی کو دریافت کرلیا گیا

سانتیاگو(این این آئی) چلی میں پانچ ہزار سال پرانی ممی کو دریافت کرلیا گیا ، اس ممی کو اسکول کے طالبات نے دریافت کیاچلی میں طلبہ نے تربیتی ورک شاپ کے دوران اس ممی کو دریافت کیا جس کے بعد ماہرین کی ٹیم کو بھی بلوایا گیا۔ ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ ممی پانچ سے سات ہزار سال پرانی ہے۔ ماہرین کے مطابق چلی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کے باعث زمین کھسکنے سے ممی کے شواہد ملے۔ چلی میں آنے والے حالیہ زلزلوں کی شدت آٹھ اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی تھی۔

مزید : عالمی منظر