ترک حکومت مخالف تحریک کا ایک سال مکمل ہونے پر نیا احتجاج

ترک حکومت مخالف تحریک کا ایک سال مکمل ہونے پر نیا احتجاج

استنبول(آن لائن)ترکی میں گزشتہ کئی دہائیوں کے سب سے بڑے حکومت مخالف مظاہروں کے آغاز کو ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر استنبول اور دیگر شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کیا، جس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین کے خلاف پانی کی تیز دھار اور آنسو گیس استعمال کی۔ اکتیس مئی 2013ءکے روز استنبول میں پولیس نے غازی پارک میں کئی ایام سے دھرنا دینے والے پر امن مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں وہاں سے نکال دیا تھا۔

 یہ ماحول دوست افراد ترک حکومت کے اس منصوبے کی مخالفت میں احتجاج کر رہے تھے، جس کے تحت استنبول کے چند پارکوں میں سے ایک پر حکومت لگڑری اپارٹمنٹس اور ایک شاپنگ کمپلیکس تعمیر کرنا چاہتی تھی۔

مزید : عالمی منظر


loading...