فوجی بغاوت کے بعد آسٹریلیانے تھائی لینڈ کی امدادمیں کٹوتی کااعلان کردیا

فوجی بغاوت کے بعد آسٹریلیانے تھائی لینڈ کی امدادمیں کٹوتی کااعلان کردیا

بینکاک(این این آئی)تھائی لینڈ میں فوجی بغاوت کے بعد آسٹریلیا نے بنکاک حکومت کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی کا اعلان کردیا،میڈیارپورٹس کے مطابق آسٹریلوی وزیرخارجہ جولی بشپ نے کہا کہ تھائی فوجی حکومت کے ساتھ رابطوں میں کمی کے علاوہ تین فوجی مشقیں بھی ملتوی کی جا رہی ہیں۔ فوجی بغاوت کے سرکردہ لیڈروں کو آسٹریلیا آنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ دوسری جانب تھائی لینڈ کی فوج کے سربراہ جنرل پرای±ت چان اوچا نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات منعقد کروانے میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ جنرل پرا±یت نے خطاب میں مزید کہا کہ فوج کی قومی کونسل برائے امن و امان (این سی پی او) کو مصالحتی ماحول پیدا کرنے میں کم از کم دو سے تین مہینے لگ جائیں گے جس کے بعد نئے آئین کی تشکیل اور عبوری حکومت کے قیام میں ایک سال کا عرصہ لگ جائے گا۔

مزید : عالمی منظر