شامی فورسز کی سرنگ میں باغیوں کا دھماکہ 46 سرکاری فوجی ہلاک
حلب/لندن(این این آئی)شام کے شمالی شہر حلب میںباغی جنگجوو¿ں نے اسدی فوج کے زیر استعمال ایک سرنگ میں دھماکا کیا جس کے نتیجے میں46 فوجی اور اسد نواز ملیشیا کے جنگجو ہلاک ہوگئے ، دھماکے کے بعد شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی جس میں ایک باغی مارا گیا،صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے خلاف جنگ لڑنے والے شامی باغیوں کے اتحاد محاذ اسلامی نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ اسلامی باغیوں نے شہر کے قدیم حصے میں واقع الزہراوی مارکیٹ میں سرنگ کو دھماکے سے اڑایا ہے، آبزرویٹری کے مطابق دھماکے کے بعد شامی فوج اور باغیوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی جس میں ایک باغی مارا گیا،صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے خلاف جنگ لڑنے والے شامی باغیوں کے اتحاد محاذ اسلامی نے اس حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تنظیم نے اس نے اپنے ٹویٹر اکاو¿نٹ پر ایک ویڈیو کا لنک پوسٹ کیا اس میں ایک زوردار دھماکا ہوتے ہوئے دکھایا گیا جس کے نتیجے میں ملبے سے گرد اور دھواں بلند ہو رہا ہے،تنظیم کے مطابق محاذ اسلامی نے حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد مرتبہ فوجیوں پر حملوں کے لیے سرنگوں کے ذریعے دھماکے کیے ہیں، حلب کے تاریخی قدیم حصے میں شامی فوج اور باغی جنگجوو¿ں کے درمیان جھڑپیں مسلسل جاری ہیں اور فوج نے جگہ جگہ پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیںحلب میں جولائی 2012ءسے اسدی فوج اور باغیوں کے خلاف شدید لڑائی ہو رہی ہے۔