دوران زچگی آپریشن بچے کی ہلاکت،رحیم ہسپتال کے خلافتحقیقات کا آغاز

دوران زچگی آپریشن بچے کی ہلاکت،رحیم ہسپتال کے خلافتحقیقات کا آغاز

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے رحیم ہسپتال شالامار لنک روڈ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں رحیم ہسپتال میں گزشتہ دنوں ڈاکٹروں کی غفلت سے درس بڑے میاں کی رہائشی خاتون مسز فاروق کا بچہ دم توڑ گیا تھااور زچہ خاتون پیٹ میں دوران آپریشن بچے کا کچھ حصہ رہ گیاجس سے بچہ وفات پا گیا اور بچے کی ماں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کرکے دوبارہ آپریشن کر دیا گیادوران آپریشن مسز فاروق کے پیٹ سے رحیم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی غفلت سے چھوڑا گیا حصہ نکالا گیاجس سے مریضہ کے خاندان کو بچے سے ہاتھ دھونا پڑا اور معاشی طور پر بڑا نقصان اٹھانا پڑا کمیشن نے متاثرہ خاتون کے شوہر محمد فاروق کی شکایت پر ہسپتال انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا اور تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ابتدائی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ رحیم ہسپتال میں زچگی کیلئے وسائل موجود نہیں نرسری ہے نہ مستقل ڈاکٹرز اور نہ ہی ہسپتال پی ایم ڈی سی اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین پر پورا اترتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1