ڈی سی او نے اتوار بازاروں کے دورے کئے

ڈی سی او نے اتوار بازاروں کے دورے کئے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے لاہور کے اتوار بازاروں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کوالٹی ،صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے اچانک دورے کئے اور اتواربازاروں میں انتظامات کاجائزہ لینے کیساتھ ساتھ وہاں پر خریداری کیلئے آئے صارفین سے بات چیت کی اوران سے اتواربازاروں میں دی جانیوالی سہولیات اور درپیش مسائل کے بارے میں چھان بین کی ڈی سی او لاہور احمد جاوید قاضی نے شادمان ،وحدت روڈ ،میاں پلازہ،ماڈل ٹاؤن اورجوہر ٹاؤن کے اتواربازاروں میں ریٹ لسٹوں کوبھی چیک کیااوروہاں پرانتظامات کو تسلی بخش قرار دیاانہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ لاہورکے شہریوں کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہی ہے جبکہ گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کے حوالہ سے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ دکانوں کوچیک کررہے ہیں علاوہ ازیں ڈی سی او لاہور نے ماڈل ٹاؤن میں واقع واسا ڈسپوزل کا بھی اچانک دورہ کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1