میڈیکل ٹیچنگ فیکلٹی کو تنخواہیں نہ ملنے پر ینگ ڈاکٹروں کی احتجاج کی دھمکی
لاہور(جنرل رپورٹر)رہبر میڈیکل کالج کی ٹیچنگ فیکلٹی کو تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلیمان کاظمی نے کہا کہ رہبر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ہربنس پورہ کی ٹیچنگ فیکلٹی گزشتہ سات ماہ سے تنخواہوں کے بغیر کام کر رہی ہے اگر انہیں فی الفور تنخواہیں نہ دی گئیں تو احتجاج کی کال دیں گے انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو پرائیویٹ کالجز لاکھوں روپے ماہانہ کے حساب سے فیسیں وصول کر رہے ہیں اور دوسری طرف اساتذہ کو تنخواہیں نہیں دی جا رہیں جس کی مذمت کرتے ہیں۔