ساہیوال اور نندی پور پراجیکٹ اندھیروں کاخاتمہ کردیں گے،ظہیربھٹہ

ساہیوال اور نندی پور پراجیکٹ اندھیروں کاخاتمہ کردیں گے،ظہیربھٹہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ ساہیول کول پاور پراجیکٹ اور نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب کو اندھیروں سے روشنیوں کی طرف لائے گاانہوں نے کہا کہ انرجی بحران کے خاتمہ سے ہی صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا اور ملک تعمیر و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا انہوں نے کہا کہ انرجی بحران کے خاتمہ کے لیے سستی بجلی کے ذرائع اپنائے جائیں جن میں کالا باغ ڈیم اولین ترجیح ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ نئے آبی ذخائر نہ بنانے سے ملکی معیشت کو45ارب ڈالر سالانہ نقصان ہورہا ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے میاں خرم الیاس سینئر وائس چیئرمین ،عامر عطاء باری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہیر بھٹہ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے باعث انڈسٹریز بند اور ہزاروں مزدور بے روزگار ہورہے ہیں،نڈسٹریز کولوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا جائے اور مسلسل بجلی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے تاکہ صنعتی یونٹ پوری پیداواری صلاحیت سے کام کرسکیں،اس سے حکومت کی صنعتی ترقی کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوگا اوربجلی بحران کے خاتمہ کے بعد نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک میں روزگار کے وافر مواقع فراہم ہونگے اور بے روزگاری پر بھی قابو پایا جاسکے گا۔