30فیصد دل کے دورے تمباکو نوشی سے ہوتے ہیں،بشیر مہدی

30فیصد دل کے دورے تمباکو نوشی سے ہوتے ہیں،بشیر مہدی

لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ 30 فیصد دل کے دورے تمباکو نوشی سے ہوتے ہیں اور مختلف قسم کے کینسر کا بھی سبب بنتی ہے تمباکو نوشی کے عالمی دن کے حوالے سے محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی کی وجہ سے کم عمری میں چہرے پر جھریاں پڑ جاتی ہیں دانت پیلے ہو جاتے ہیں اور ان پر داغ بھی پڑ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ نوجوانوں میں سگریٹ نوشی فیشن بنا گیا ہے وہ اس کے نقصانات پر دھیان نہیں دیتے سگریٹ کا دھواں نالیوں سے گزر کر جب پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے تو سانسوں کی نالی کے ساتھ پھیپھڑو ں کو بھی نقصان پہنچتا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں کو ہی زیادہ تر دمہ ہوتا ہے انہوں معاشرے میں سگریٹ نوشی کے نقصانات کا شعور اجاگر کرنے پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ ہر طبقہ فکر کو اس میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1