رکن اسمبلی کے اغواء نے گڈ گورننس کی حقیقت بے نقاب کر دی،خدیجہ عمر فاروقی

رکن اسمبلی کے اغواء نے گڈ گورننس کی حقیقت بے نقاب کر دی،خدیجہ عمر فاروقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی وصدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب خدیجہ عمر فاروقی نے کہا ہے کہ حکومتی ممبر صوبائی اسمبلی کے اغوا ء نے پنجاب حکومت کے گڈ گورننس اور امن و امان کی اصل حقیقت بے نقاب کردی ہے انہوں نے کہا کہ آج مسلم لیگ قائداعظم کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا جائے گاانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی ساری توجہ مرکزی حکومت چلانے پر مرکوز ہے اور پنجاب میں جرائمپیشہ عناصر عوام کی جان و مال سے کھیل رہے ہیں خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب ہر سال اغواء کی وارداتوں میں نمبر ون صوبہ کا اعزاز حاصل کر رہا ہے ۔وزیراعلیٰ پرویزالہٰی نے جرائم میں اضافہ کے اعداد و شمار میڈیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں ۔