قائداعظم ؒ کاپاکستان صوبائیت اورمنافرت کامتحمل نہیں ہوسکتا،کامران مائیکل

قائداعظم ؒ کاپاکستان صوبائیت اورمنافرت کامتحمل نہیں ہوسکتا،کامران مائیکل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کاسندھ سے زیادتی کاتاثرہرگزدرست نہیں، قائداعظم ؒ کاپاکستان صوبائیت اورمنافرت کامتحمل نہیں ہوسکتاسندھ ہویاکوئی اورصوبہ آئین کی روسے ہراکائی کواس کاجائزحق ضرورملے گا مسلم لیگ (ن) کی قیادت بلاشبہ وفاق کی علامت اورتعمیروترقی کی ضمانت ہے وزیراعظم میاں نوازشریف مسلسل تین دہائیوں سے صوبوں اورجمہوری قوتوں کے درمیان پل کاکرداراداکررہے ہیں سندھ اوربلوچستان کے قوم پرست بھی وزیراعظم میاں نوازشریف کی بات نہیں موڑتے وزیراعظم میاں نوازشریف نے ہردورمیں قوم پرست سیاستدانوں کو تلخیاں فراموش کرنے،قومی دھارے میں واپس آنے اورتعمیروطن کیلئے اپنا اپنامثبت کرداراداکرنے کی دعوت اورترغیب دی ۔وہ اپنے اعزازمیں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کررہے تھے کامرا ن مائیکل نے مزید کہا کہ ماضی میں پیپلزپارٹی والے صوبوں کے درمیان ڈنڈی مارتے رہے مگر وزیراعظم میاں نوازشریف چاروں صوبوں کوایک نگاہ سے دیکھتے ہیں اگرپنجاب کے انتھک اورمتحرک وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کی نسبت زیادہ موثراورمنظم اندازسے عوام کی خدمت کررہے ہیں توپیپلزپارٹی اس کاغصہ وفاق پرنہ نکالے اچھی کارکردگی درحقیقت روشنی اورخوشبو کی طرح دورتک پھیلتی چلی جاتی ہے اورلوگ اپنے آپ گرویدہ ہوجاتے ہیں پنجاب کی طرح سندھ،بلوچستان اور خیبرپختونخواکے عوام بھی کارکردگی کی بنیادپر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے مداح ہیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے زیادہ کوئی ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں ہوسکتا۔