موضع نیاز بیگ ،سینکڑوں شہریوں کے انتقالات خفیہ طور پر خارج کرنے کا انکشاف

موضع نیاز بیگ ،سینکڑوں شہریوں کے انتقالات خفیہ طور پر خارج کرنے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور/اپنے نمائندے سے ) پٹوار سرکل نیاز بیگ محکمہ مال میں ضم ہونے کے باوجود کلکٹر اشتمال کی جانب سے انتقالات خارج کرنے اور نئے انتقال قائم کرنے کے حوالے سے فیصلے جاری کیے جا رہے ہیں نیاز بیگ کے سینکڑوں شریف شہریوں کے خفیہ طور پر انتقالات خارج کرتے ہوئے من پسند افراد کے کھاتے قائم کیے جا رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اختیارات کا ناجائز استعمال اور لاقانونیت پر مبنی اقدامات نے محکمہ ریونیو کی انتظامی سیٹوں پر براجمان تمام بڑے افسران کی موجودگی پر جہاں سوالیہ نشان لگا دئیے ہیں وہاں شریف شہریوں کے حقوق غصب کرنے اور اپنے مفادات پورے کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے روزنامہ پاکستان کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پٹوار سرکل نیاز بیگ سے متعلقہ جائیدادوں کے حوالے سے ایسے فیصلے صادر کیے جا رہے ہیں جن کی بناء پر شریف شہریوں کی جائیدادوں کے انتقالات خارج کیے جا رہے ہیں اور نئے مالکان کے کھاتے قائم کیے جا رہے ہیں شہریوں نے ڈی سی او لاہور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کہ مذکورہ کلکٹر اشتمال کی جانب سے کیے جانے والے فیصلہ جات اور نیاز بیگ میں ان پر ہونے والے عمل درآمد کے حوالے سے تفصیلی چھان بین کی جائے اس کے علاوہ جتنے انتقالات مذکورہ کلکٹر کے حکم سے خارج کیے جا رہے ہیں اور نئے کھاتے قائم کیے جا رہے ہیں ان کی الگ سے فہرست بنوائی جائے تا کہ نیاز بیگ کے ان شہریوں کو بھی معلوم ہو سکے کہ ان کی ملکیتی جائیدادوں کے کتنے سالوں بعد انتقال خارج کیے گئے ہیں اور اس کی اصل وجوہات کیا ہیں جبکہ اس ضمن میں کلکٹر اشتمال نوید عالمسے ان کے ٹیلی فون نمبر 03216325971پر بار بار رابطہ کرنے اور ایس ایم ایس کے ذریعے موقف حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر وہ کال اٹینڈ نہیں کر تے اور جواب دینے سے گریزاں ہیں اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو اس کو من و عن شائع کیا جائے گا