مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنا بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کا مترادف ہو گا حافظ سعید

مسئلہ کشمیر کو نظر انداز کرنا بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کا مترادف ہو گا ...

                 عبدالحکیم(اے این این )جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو نظرانداز کرنا بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کے مترادف ہو گا،بھارت کے ساتھ دوستی سے مسائل حل نہیں ہو سکتے ،نواز شریف ماضی سے سبق سیکھیں اور تدبر کے ساتھ پالیسیاں بنائیں،مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت کے ساتھ کسی قسم کی تجارت نہ کی جائے،مودی اور عبداللہ عبداللہ کو منصوبہ بندی کے تحت لایا گیا،پاکستان کے گھرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے،امریکہ افغانستان میں بھارت کو چھوڑ کر جا رہا ہے ،اب اس کی تباہی کا سفر شروع ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع مسجد محمدی اہلحدیث سلفی چوک میاں چنوں میں ضلعی تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ امریکہ پاکستان میں پراکسی وار کے لئے افغانستان میں انڈیا کی فوجیں جمع کررہا ہے بھارت کو خطے کا تھانیدار بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں پاکستان میں ہندو محفوظ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم اور مساجد و مدارس کو شہید کیاجارہا ہے، مودی نے نظریہ پاکستان کو ایک بار پھر زندہ کردیا ہے وزیراعظم نواز شریف ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور سوچ سمجھ کر ملکی سلامتی وخود مختاری کومدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں۔ انہوںنے کہاکہ اب صرف جہاد کشمیر تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پوری دنیا تک پھیلے گا، بھارتی وزیراعظم مودی نہ پہلے کبھی پاکستان کے حق میں تھا نہ اب ہے۔

مزید : صفحہ آخر