امریکہ افغانستان میں بھارت کے ذریعے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے

امریکہ افغانستان میں بھارت کے ذریعے اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                  لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک حرمت رسول اور جماعةالدعوة کے رہنماﺅںنے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں انڈیا کو کلیدی کردار دے کر اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ خیبر پختونخوا،سندھ ، بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوںمیں دہشت گردی، لسانیت پرستی، ٹارگٹ کلنگ اور علیحدگی کی تحریکیں پروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حکمران بیرونی سازشوں کو سمجھیں اور ملکی سلامتی و خودمختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں۔ جماعة الدعوة کا اتحاد اُمت کانفرنسوںکے انعقاد کروانے کا مقصدملک کو اندرونی طور پرمضبوط و مستحکم کرنا اور قوم کو نظریہ پاکستان پر جمع کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہا رجماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، تحریک حرمت رسول کے کنوینر مولانا امیر حمزہ، متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما شیخ نعیم بادشاہ، جماعة الدعوة لاہور کے امیر مولانا ابو الہاشم ،صدر انجمن تاجران اندورون سٹی طاہر نوید،مولانا بشیر احمد خاکی ، مولانا یوسف ربانی ، مولانا محمد ادریس فاروقی حافظ ثناءاللہ فاروقی ، مولانا ساجد محمد ی ، مولانا نواز ساجد ، مولانا محمد عثمان و دیگر نے جھگیاں شہاب دین فرنیچر مارکیٹ بند روڈ اور باغ شیر انوالہ گیٹ اندرون شہر میں اتحاد اُمت کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنسوںمیں تمام تر مکاتب فکر و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے اپنے خطاب میں کہاکہ انڈیا میں الیکشن پاکستان اور مسلم دشمنی پر لڑا گیا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا بلکہ دورہ بھارت کے دوران ہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی سے ملاقات کی گئی اور کشمیری و بھارتی مسلمانوں پر مظالم اور پاکستان کے پانیوں کا رخ موڑنے اور متنازعہ ڈیموں کی تعمیر جیسے مسائل پر سرے سے کوئی بات نہیں کی گئی جس پر کشمیری و پاکستانی قوم شدید اضطرا ب میں مبتلا ہے۔حکمرانوں کی طرف سے مظلوم کشمیریوں کے حق میں بات کرنا تو درکنار‘ ان سے ملاقات تک نہیں کی گئی جس پر ان کا اعتماد سخت مجروح ہوا ہے۔تحریک حرمت رسول پاکستان کے کنوینر مولانا امیر حمزہ نے کہاکہ پاکستان میں ایک طرف فحاشی و عریانی پھیلائی جارہی ہے تو دوسری جانب مذہبی تشدد، علاقائیت، لسانیت اور ٹارگٹ کلنگ کو پروان چڑھایا جارہا ہے۔یہ سب کچھ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کئے گئے ملک کو نقصانات سے دوچارکرنے کی خوفناک سازشیں ہیں۔ ہم نے دشمنان اسلام کی اس یلغار کے آگے بند باندھنا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے حافظ محمد سعید اور جماعة الدعوة کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ نریندرمودی خود آر ایس ایس جیسی دہشت گرد تنظیم کا لیڈر ہے جو احمد آباد گجرات کے ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے ۔ آج ہمیں دنیا میںمظلوم کشمیر یوں کی بھرپور وکالت کرنی چاہیے ۔ متحدہ جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما شیخ نعیم بادشاہ نے ، انجمن تاجران اندرون شہر کے صدر طاہر نوید ،مولانا بشیر احمد خاکی ، مولانا یوسف ربانی ، مولانا محمد ادریس فاروقی حافظ ثناءاللہ فاروقی ، مولانا ساجد محمد ی ، مولانا نواز ساجد ، مولانا محمد عثمان و دیگر نے کہاکہ آج اتحاد اُمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور اس سلسلے میں جماعة الدعوة کا کردار بہت کلیدی اور اہمیت کا حامل ہے جو کہ قابل تحسین بھی ہے اور کشمیر کی آزادی سمیت ہمارے موجودہ مسائل کا حل بھی اسی میں ہے ۔ جماعتہ الدعوہ

 

مزید :

صفحہ آخر -