ایف سی اورکسٹم انٹیلی جنس نے ایرانی تیل کی سمگلنگ ناکام بنا دی

ایف سی اورکسٹم انٹیلی جنس نے ایرانی تیل کی سمگلنگ ناکام بنا دی

کوئٹہ(اے این این) ایف سی اور کسٹم انٹیلی جنس نے کی پنجگور میں مشترکہ کارروائی کرکے17آئل ٹینکرز میں سمگل شدہ پانچ لاکھ لٹر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل قبضے میں لے لیا ۔سمگل شدہ پیٹرول اور ڈیزل پنجگور کے راستے پاکستان کے مختلف علاقوں میں لے جایا جانا تھا ۔ حکام کے مطابق آئل ٹینکر ز مالکان اور تیل سمگلرز روازانہ بھاری مقدار میں ایرانی سمگل شدہ ملک کے مختلف حصوں میں سپلائی کر تے ہیں جس سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ایف سی بلو چستان ایسے غیر قانونی کاروبار میں ملوث بااثر لوگوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھے گی۔

مزید : صفحہ آخر