کھلا پٹرول بیچنے والے گروپوں میں فائرنگ، ایک ہلاک ، تین افراد زخمی

کھلا پٹرول بیچنے والے گروپوں میں فائرنگ، ایک ہلاک ، تین افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم سےل) حاجی کوٹ میں کھلا پٹرول بیچنے کے تنازعے پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 25سالہ شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال پہنچا دیا ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاﺅن کے نواحی علاقے حاجی کوٹ میں ثمر عباس اور اس کا بھائی قمر عباس اور اسی علاقے میں ان کی دکان سے چند گز کے فاصلے پر عثمان اور اس کا بھائی سلیم بھی کھلا پٹرول فروخت کرتے تھے۔ ثمر عباس اور قمر عباس کو عثمان اور اس کا بھائی سلیم کھلا پٹرول فروخت کرنے سے منع کرتے تھے جس پر ان میں پہلے بھی متعدد بار تلخ کلامی ہوئی مگر اہل علاقہ نے ان کی صلح کروا دی ۔ گزشتہ روز عثمان اور سلیم نے ثمر عباس اور قمر عباس کی دکان پر آکرانہیں کھلا پٹرول بیچنے سے منع کیا توجھگڑا شروع ہو گیا ۔ عثمان اور سلیم نے فائرنگ کردی جس سے ثمر عباس اور قمر عباس اور جوابی فائرنگ میں عثمان اور اس کا بھائی سلیم بھی زخمی ہو گئے جنہیںہسپتال پہنچا یا گیاجہاں عثمان دم توڑ گیا جبکہ سلیم ،قمر عباس اور ثمر عباس کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، راہگیروں نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال کسی بھی پارٹی کی جانب سے اندارج مقدمہ کی درخواست نہیں ملی درخواست ملنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -