واپڈا کے گرفتار ایس ڈی او نے پونے 4کروڑ روپے کی بجلی چوری کرائی

واپڈا کے گرفتار ایس ڈی او نے پونے 4کروڑ روپے کی بجلی چوری کرائی

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے واپڈا کے ایس ڈی او کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے پونے 4کروڑ روپے کی بجلی چوری کرائی اور اس کے دو دیگر افسران بھی اس الزام میں جلد گرفتار کر لئے جائیں گے۔ یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے حاجی ارشاد نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ واپڈا کے گرفتار ایس ڈی او منظور الحسن نے ایک فیکٹری کو ڈائریکٹ سپلائی لائن دے رکھی تھی اور یہ سلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا۔ حاجی ارشاد نے بتایا کہ گرفتار ایس ڈی او کے بعض ساتھی بھی اس کے آلہ کار تھے۔ ان میں ایک ڈی او بھی شامل ہے ان کو بھی گرفتار کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

بجلی چوری کرائی

مزید : صفحہ آخر