راولپنڈی دوسری شادی پر نا چاقی پہلی بیوی دو بچیاں قتل کرکے پھندے سے جھول گئی

راولپنڈی دوسری شادی پر نا چاقی پہلی بیوی دو بچیاں قتل کرکے پھندے سے جھول گئی ...

                             راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) راجہ کالونی کے علاقے ٹاہلی مور غوثیہ چوک میں شوہر کی دوسری شادی سے دلبرداشتہ عورت روبینہ نے مبینہ طور پر دو بچیوں نو سالہ میمونہ اور چھ سالہ ردا کو قتل کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا جبکہ بچوں کے نانا نے قتل کا الزام ان کے ولد پر لگایا ہے جس پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے راجہ اکرم کالونی کے عالقے ٹاہلی مور میں گذشتہ رات گئے ایک گھر میں ایک خاتون اور دو بچوں کے قتل کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں ایک خاتون اور دو بچوں کی لاشیں پڑی تھیں جو ریسکیو حکام نے ہسپتال منتقل کر دیں۔ کہا جاتا ہے کہ روبینہ نے بچیوں کے سینے میں گولیاں اتار کر خود پھندا لے لیا ۔ روبینہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے داماد نے بے روزگاری کے باوجود دوسری شادی کر رکھی تھی اور ماں و بچیوں کے قتل میں وہی ملوث ہے جبکہ روبیہ کے والد کا کہنا ہے کہ ا±ن کے داماد نے دوسری شادی کی تھی جس کے باعث میاں بیوی کے درمیان اکثر ناچاقی رہتی تھی، ا±ن کی بیٹی نے خودکشی کی ہے لیکن بچوں کو ا±ن کے باپ نے قتل کیا ہے کیونکہ کوئی ماں اپنے بچوں کو قتل نہیں کر سکتی۔ پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر