جنگ عظیم دوئم میں تباہ ہونے والے جنگی طیارے کا ملبہ مل گیا

جنگ عظیم دوئم میں تباہ ہونے والے جنگی طیارے کا ملبہ مل گیا

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) جنگ عظیم دوئم کے موقع پر تباہ ہونیوالے ایک فوجی طیارے کا ملبہ کینیڈا کے انتہائی مغرب میں تلاش کرلیا گیا ہے۔ دو انجنوں والا بمبار طیارہ 30 اکتوبر 1942ءکو جزیرہ وینکوور کے جنوبی سرے پر سڈنی کے لئے روانہ ہوا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا، جہاز پر عملے کے چار ارکان سوار تھے جن میں برطانوی رائل ایئرفورس کے ہوا بازچارلس فوکس، ایتھونی لارنس اور سارجنٹ رابرٹ لکوک کے علاوہ رائل کینیڈین ایئرفورس کے سارجنٹ ولیم ہائرڈ شامل تھے۔ طیارے کا ملبہ سڈنی سے 130کلومیٹر دورپورٹ رین فریو کے قریب پہاڑی پر پڑا پایا گیا اور یوں 72سال بعد طیارے کا معمہ حل ہوگیا۔

مزید : صفحہ آخر