فیس بک نے ’مردے‘ کو گھر پہنچادیا

فیس بک نے ’مردے‘ کو گھر پہنچادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیونس آئرس (مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹینا میں چار سال قبل مردہ تصور کئے جانیوالا ایک شخص فیس بک کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے جاملا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یوروگوئے کا39 سالہ فرنیڈو کیواس2011ءمیں ارجنٹینا کے ایک دورے پر تھے جہاں ڈاکوﺅں نے انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ اپنی یادداشت کھوبیٹھے۔ فرنیڈو کو ایک مقامی ہسپتال میں طبی امداد کے لئے داخل کروایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جان مشکل سے ہی بچایا۔ دوسری جانب اس کے اہل خانہ اسے تلاش کرتے رہے اور اہل خانہ کی درخواست پر مقامی عدالت نے اسے مردہ قرار دے دیا تاہم ہسپتال انتظامیہ نے اس کی تصویر فیس بک پر شیئر کردی۔ کافی عرصے بعد اس کے ایک دوست نے اسے پہچان لیا اور ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا جنہوں نے والدین سے ملادیا۔

مزید :

صفحہ آخر -