کابل کا بش بازار ویران ہوگیا

کابل کا بش بازار ویران ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی افغانستان سے رخصتی شروع ہونے کے ساتھ ہی چند کاروبار بھی اجڑنے شروع ہوگئے ہیں۔ شاید آپ کو یہ سن کر حیرانی ہو کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک مشہور بازار امریکہ کی یہاں آمد کے بعد آباد ہوگیا تھا جسے سابق امریکی صدر کے نام کی مناسبت سے ”بش بازار“ کہا جاتا ہے۔ اس بازار میں امریکی فوجی اڈوں سے چور بازاری کے ذریعے یہاں پہنچنے والا سامان بڑے پیمانے پر فروخت کیا جاتا تھا۔ متعدد یورپی اشیاءکے علاوہ مبینہ طور پر یہاں جاسوسی کے آلات اور اسلحہ بھی فروخت کیا جاتا تھا۔ یہ بازار کابل میں امریکی صدر جارج بش کی افغانستان پر جارحیت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ اب جب امریکہ نے افغانستان میں اپنے فوجی اڈے بند کرنا شروع کردئیے ہیں تو اس بازار کی سپلائی بھی بند ہوگئی ہے اور اب یہ ایک کھنڈر کا منظر پیش کرتا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ اس بازار اور اس قسم کی دیگر کاروباری سرگرمیوں نے افغانستان میں چور بازاری اور کرپشن کو فروغ دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -