آج پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

آج پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے
آج پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے

  

                            اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج پیر کو ہوگاجس میں صدر مملکت ممنون حسین پہلی بار خطاب کریں گے جبکہ اس موقع پر اپوزیشن کی طرف سے مختلف امور پراحتجاج کا امکان ہے دوسری جانب قومی اسمبلی میںبجٹ (کل) منگل کو پیش کیا جائے گا۔ بجٹ سے پہلے بزنس ایڈوائزری کا اجلاس ہوگا ،سینیٹ اجلاس بھی منگل کو ہو گا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور خصوصی دعوت نامے بھی مہمانوں کو ارسال کردیئے گئے ہیں جن میں چیف آف آرمی سٹاف‘ چیف جسٹس آف پاکستان ‘ چیئرمین ‘ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ‘ سپیکرز‘ گورنرز‘ وزراءاعلیٰ ‘ سیکرٹری الیکشن کمیشن ‘ صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر‘ امریکی سفیر‘ یورپی سفیر اور اسلامی ممالک کے سفیروں کو خصوصی مدعو کیا گیا ہے‘ ارکان اسمبلی کیلئے پارلیمانی لاجز سے پارلیمنٹ ہاﺅس آنے کے لئے شٹل بس سروس مہیا ہوگی کوئی مہمان بغیر پاس کے داخل نہیں ہو سکے گا جبکہ سکیورٹی کیلئے رینجرز‘ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادار وں کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 جون کو دن گیارہ بجے ہوگا اور اس کیلئے مہمانوں کو خصوصی دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں‘ ذرائع نے مزید بتایا کہ یورپی سفیراور سعودی عرب اسلامی ممالک کے سفراء کو خصوصی دعوت نامے جاری کردیئے گئے ہیں مہمانوں کے ساتھ آنے والے حضرات مشترکہ اجلاس کی کارروائی نہیں دیکھ سکیں گے

مزید : صفحہ اول