انتخابی نظام ٹھیک نہ ہوا تو اگلا الیکشن نہیں ہونے دینگے،عمران خان

انتخابی نظام ٹھیک نہ ہوا تو اگلا الیکشن نہیں ہونے دینگے،عمران خان
انتخابی نظام ٹھیک نہ ہوا تو اگلا الیکشن نہیں ہونے دینگے،عمران خان

  


                                           لندن (اے این این )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابی نظام ٹھیک نہ ہوا تو اگلا الیکشن نہیں ہونے دیں گے ، انتخابی دھاندلی بے نقاب کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے ۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ اور عوامی تحریک کے دس نکات پر ابھی مشاورت نہیں کی تاہم تحریک انصاف کے دروازے سب کیلئے کھلے ہیں ۔ حکومت چار حلقے کھولنے میں نہ جانے کیوں ڈر رہی ہے اگر حکمران سمجھتے ہیں کہ سٹے آرڈرز پر پانچ سال گزار کر چلے جائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے ۔ اب سونامی نہیں رکے گا۔ تحریک انصاف دھاندلی بے نقاب کرنے کیلئے ہر حد تک جائے گی ۔ الیکشن سسٹم میں بہتری کیلئے چلائی جانے والی تحریک میں شامل ہونے کیلئے سب کو دعوت دیں گے ۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جیو مسلم لیگ ن کا سیل بنا ہوا ہے ، کردار کشی پر میر شکیل الرحمان ان سے معافی مانگیں ۔ اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کر دیا ، ایک سال میں صوبے کا نقشہ بدل کر رکھ دیں گے۔

مزید : صفحہ اول