بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، دیہاتوں میں 14گھنٹے لوڈشیڈنگ

بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا، دیہاتوں میں 14گھنٹے لوڈشیڈنگ ...

                          لاہور(اے این این ) ملک میں بجلی کا شارٹ فال 3ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ¾عوام ہفتہ وار چھٹی کے روز بھی طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہنے پر مجبور ¾ بجلی کی پیداوار 12 ہزار پانچ سو اور طلب 15 ہزار پانچ سو میگاٹ ہے ¾گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے لوگوں نے نہروں کا رخ کرلیا ۔ این ٹی ڈی سی کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار 12 ہزار 500 اور طلب 15ہزار 500 میگاواٹ ہے اس طرح بجلی کی طلب اور پیداوار میں فرق بڑھ کر 3ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے، سسٹم میں شامل بجلی میں سے آئی پی پیز کا حصہ 6ہزار 420 میگا واٹ ہے اس کے علاوہ ہائیڈل ذرائع سے 4ہزار220 میگاواٹ اور ونڈ انرجی سے60میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔ شارٹ فال کے باعث ملک بھر کے عوام چھٹی کے روز بھی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب سہہ رہے ہیں، وسطی پنجاب کے شہری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 جبکہ دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک محیط ہے، جنوبی پنجاب، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا دورانیہ 14 سے 18 گھنٹے پر مشتمل ہے۔چھٹی کے روز گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے کچھ دیر کے لئے راحت پانے کے لئے عوام کی بڑی تعداد نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے۔

مزید : صفحہ اول