وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات

وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(این این آئی )وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے جاتی امراءمیں ملاقات کی جس میں صوبے میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں، آئندہ بجٹ، فزانہ قتل کیس کے علاوہ مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رانا جمیل حسن کے اغواءاور اور فرزانہ قتل کیس کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا ۔جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔قانون نافذ کرنیوالے ادارے ان وارداتوں میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کریں۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے وزیر اعظم نواز شریف کو صوبائی بجٹ پر بھی اعتماد میں لیا اور اسکے چیدہ چیدہ نکات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ عوامی بجٹ پیش کریں جس میں عام آدمی کو ریلیف مل سکے ۔

مزید :

صفحہ اول -