چار سدہ ،خسرہ کی ویکسینیشن نے مزید2بچوں کی جان لے لی ،عوام میں خوف وہراس

چار سدہ ،خسرہ کی ویکسینیشن نے مزید2بچوں کی جان لے لی ،عوام میں خوف وہراس

                                   چارسدہ (بیورورپورٹ)چارسدہ میں انسداد خسرہ ٹیکے لگانے سے مزید دو بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ خسرہ کے خفاظتی ٹیکو ں سے جان بحق بچوں کی تعداد 4ہوگئی ۔ مزید ماو¿ں کے گود اجڑنے کا خدشہ ۔ انسداد خسرہ ٹیکو ں کے کمالات سے سینکڑوں بچے اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زندگی اور موت سے کھیل رہے ہیں ۔ ضلع بھر میں خوف وہراس ۔ تفصیلات کے مطابق 19مئی سے 31مئی تک جاری انسداد خسرہ مہم میں محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے چار ماوں کے گود اجڑ گئے۔ چارسدہ کے شہری علاقہ ماجوکی میں 4 سالہ سہیل ولد نظار علی اور فیضان ولد فہیم جان انسداد خسرہ انجکشن لگنے سے دم توڑ گئے۔ انسداد خسرہ ٹیکے لگانے سے جان بحق بچوں کی تعداد چار ہو گئی ۔ گزشتہ دنوں شبقدر میں بھی دو بچے مظہر ولد فیاض اور حضرت عمر ولد شیر محمد خسرہ کے خفاظتی ٹیکہ لگانے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے تھے ۔ صوبائی حکومت کے صحت کا انصاف پروگرام کے تحت اس سے پہلے انسداد پولیو مہم چلائی گئی جبکہ دوسرے مرحلے میں 19مئی سے 31مئی تک انسداد خسرہ مہم چلائی گئی جو وبائی شکل اختیار کر تی جارہی ہے ۔ انسداد خسرہ ٹیکوں کے منفی اثرات کی وجہ سے سینکڑوں بچے اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے۔ انسداد خسرہ مہم ختم ہونے کے باوجود ضلع بھر میں عوام میں خوف وہراس کا عالم ہے جبکہ مزید ماوں کے گو داجڑنے کا خدشہ بھی موجود ہے ۔

مزید : صفحہ اول