آج سے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے پولیو کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار

آج سے بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کیلئے پولیو کی ویکسین کا سرٹیفکیٹ ...

لاہو (خصوصی رپورٹ) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی پابندیوں کے بعد ملک کے ائیر پورٹس، بندرگاہوں اور سرحدی چیک پوائنس پر پولیو ڈیسک قائم کر دیئے گئے۔ اب ہر پاکستانی کو غیر ملکی سفر کے لیے پولیو ویکسین کارڈ ساتھ لے جانا ہو گا اور غیر ملکی سفر سے 4 ہفتے قبل پولیو قطرے لازمی پینا ہوں گے۔ وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ویکیسن کارڈ صوبوں کو بھجوا دیئے ہیں۔ لاہور ائیرپورٹ میں قائم ڈیسک دستاویز ات کی چیکنگ کے بعد مسافروں کو پولیو کے قطرے پلا کر سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ دوسری جانب بلوچستان کے تین ائیرپورٹس پر پولیو ویکسی نیشن کا عمل شروع ہو گیا۔ کوئٹہ ، تربت اور گوادر ائیر پورٹ پر محکمہ صحت کی جانب سے پولیو کے خصوصی کا کاو¿نٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پولیو کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ قطرے پلانے کے بعد مسافروں کا اندراج کر کے کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ اندرون ملک پروازوں میں پانچ سال تک کے بچوں کو بھی قطرے پلائے جا رہے ہیں

مزید : صفحہ اول