صدر اوباما کو خفیہ دعوتیں یا ملاقاتیں کرنے کا حق حاصل ہے ،سابق پریس سیکرٹری

صدر اوباما کو خفیہ دعوتیں یا ملاقاتیں کرنے کا حق حاصل ہے ،سابق پریس سیکرٹری ...

                           واشنگٹن (اظہر زمان، بیورچیف) واشنگٹن ہو موجودہ میڈیا کو اکثریہ شکایت رہی ہے کہ وائٹ ہاﺅس حکام وہاں ہونے والی خفیہ پرائیویٹ دعوتوں اور ملاقاتوں کی انہیں خبر نہیں دیتے اس لئے انہیں مجبوراً قیاس آرائیاں کرنی پڑتی ہیں۔ وائٹ ہاﺅس کے پریس سیکرٹری جے کارنے کے چند روز قبل مستعفی ہونے کے بعد ان شکایات کا دفتر ایک بار پھر کھل گیا۔ انہوں نے صدر اوبامہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بطور صدر اپنی پرائیویٹ دعوتوں اور ملاقاتوں خفیہ رکھنے کا حق حاصل ہے ۔ سابق پریس سیکرٹری نے ہیلری کلنٹن کے وزیر خارجہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ان کی صدر اوبامہ سے وائٹ ہاﺅس میں پرائیویٹ ملاقاتوں کا؟؟ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بقول ان کے مستقبل ممکنہ صدر ہیلری کلنٹن کی صدر اوبامہ سے وائٹ ہاﺅس میں ایسی ہی ایک پرائیویٹ دعوت کی تصویر بھی ؟؟ کی۔ سابق پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کے علاوہ متعدد شخصیات کے ساتھ ان کی نجی نوعیت ضیافتیں ہوئیں جن کو خفیہ رکھا گیا تھا اور وہ بھی ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتے۔

مزید : صفحہ اول