قطر نے گوانتانامو سے رہا ہوےنوالے قیدیوں کی سکیورٹی کی ضمانت دی ہے، اوبامہ

قطر نے گوانتانامو سے رہا ہوےنوالے قیدیوں کی سکیورٹی کی ضمانت دی ہے، اوبامہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن )بی بی سی (امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ انھیں گوانتانامو بے کے پانچ قیدیوں کی سکیورٹی کے بارے میں قطر سے ضمانت حاصل ہے۔ یہ قیدی افغانستان سے ایک امریکی فوجی کی رہائی کے بدلے چھوڑے گئے ہیں۔28 سالہ امریکی سارجنٹ بووی رابرٹ برگڈل کو تقریباً پانچ سال بعد طالبان کی قید سے رہائی ملی ہے اور انھیں امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔وہ افغانستان سے جرمنی میں قائم امریکی ملیٹری ہسپتال کے لیے روانہ ہو گئے ہیںحکام کا کہنا ہے کہ امریکی سارجنٹ برگڈل اچھی حالت میں ہیں اور وہ واحد امریکی فوجی ہیں جو افغان طالبان کے زیر حراست تھے ان کے والدین نے کہا ہے کہ یہ خبر سن کر کہ ان کا بیٹا رہا ہو گیا ہے اب وہ ’مسرور اور مطمئن ہیں۔امریکی فوجی کی رہائی کے چند گھنٹوں بعد صدر براک اوباما نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ قطری حکومت نے امریکہ کو اطمینان دلایا ہے کہ ’وہ ہمارے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے اقدام کرے گی۔‘انھوں نے قیدیوں کے تبادلے میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے قطری حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔کہا جاتا ہے کہ گوانتانامو بے سے رہا کیے جانے والے قیدی انتہائی سینیئر افغان جنگجو¿ تصور کیے جاتے ہیں۔ معاہدے کے مطابق ایک سال تک وہ قطر سے باہر نہیں جا سکتے ہیں۔گوانتانامو بے سے رہا کیے جانے والے قیدیوں میں محمد فضل، خیراللہ خیرخواہ، عبدالحق واثق، ملا نوراللہ نوری، اور محمد نبی قمری شامل ہیں۔طالبان نے کہا ہے کہ وہ ان کی رہائی کا ’بڑی مسرت‘ کے ساتھ استقبال کرتے ہیں۔صدر اوباما نے کہا ’ہر چند کہ سرجنٹ برگڈل غائب ہو گئے تھے تاہم انھیں کبھی بھلایا نہیں گیا‘ اور ’امریکہ اپنے جنگی قیدیوں کی واپسی کے لیے پوری طرح سے پابند ہے۔‘سنیچر کو وائٹ ہاو¿س میں برگڈل کے والدین رابرٹ اور جینی بھی امریکی صدر کے ساتھ تھے۔ انھوں نے ان کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کے بیٹے کی رہائی میں اپنا کردار نبھایا۔

مزید :

صفحہ اول -