ایک مخصوص میڈ یا ہاﺅس کو مسلسل انتقام کانشانہ بنانا قابل مذمت ہے، ا ے پی این ایس
کراچی( پ ر)اے پی این ایس کی جانب سے ایک مخصوص میڈ یا ہاﺅس کو مسلسل انتقام کانشانہ بنائے جانے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ روزنامہ جنگ ملتان کے ایڈیٹر ظفر آہیر کو نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کر کے زخمی کیا جاناملک کے مختلف حصوں میںجنگ گروپ کے ملازمین کو ہراساں کرنے اور اسکے اخبارات کی کاپیا ں جلانے، اخبارات کی گاڑیاں لوٹنے اور جلانے کے واقعات کا تسلسل ہے۔ اس سلسلے میں اے پی این ایس کے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ بات حیران کن اور افسوسناک ہے کہ ایسے واقعات کے باوجود قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی جس کے نتیجہ میں ایسے واقعات کی حوصلہ ا فزائی ہو ئی ہے