صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وفاق کیخلاف 3قرار دادیں پیش کریں گے ،شرجیل میمن

صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وفاق کیخلاف 3قرار دادیں پیش کریں گے ،شرجیل میمن

                    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اپنے خلاف خود سازش کر رہی ہے ،ن لیگ نے ثابت کر دیا کہ اس نے ماضی کی غلطیوں سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وفاق نے پانی فراہم کرنے کے سندھ کے 4منصوبے مسترد کر دیئے ہیں ، متعصبانہ رویئے اور سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک پر صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں وفا ق کے خلاف تین قرار دادیں پیش کریں گے۔شرجیل میمن نے کہا کہ قرار دادیں سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کو نظر انداز کرنے ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورپیپلز پارٹی کے رہنماوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف منظور کی جائیں گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے خلاف خود سازش کر رہی ہے ، مسلم لیگ (ن) نے ثابت کر دیا کہ اس نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا۔

مزید : صفحہ اول