کراچی ،ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کی ریلی اور دھرنا
کراچی(خصوصی رپورٹ ) مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، قاتلوں کی عدم گرفتاری اور حکومتی بے حسی کے خلاف علامہ امین شہیدی اور علامہ حسن ظفر نقوی کی قیادت میں نمائش چورنگی سے احتجاجی’لبیک یا حسین‘ؓ مارچ کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ ہاو¿س کے راستے بند ہونے کے باعث شرکاء پیدل مارچ کرتے ہوئے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچے اور وہاں دھرنا دیا۔ دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے رہنماو¿ں نے کہا کہ کراچی دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے چن چن کر نوجوانوں ، ڈاکٹرز اور دیگر پروفینشلز کو ختم کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کی ریلی محض ایک آغاز ہے قتل کا سلسلہ نہ روکا اور قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہ آئی تو اسلام آباد تک مارچ کریں گے۔