میو ہسپتال کی آئی وارڈ میں آگ لگنے سے دروازہ جل کر راکھ ہو گیا

میو ہسپتال کی آئی وارڈ میں آگ لگنے سے دروازہ جل کر راکھ ہو گیا

لاہور(کر ائم سیل) میو ہسپتال کی آئی وارڈ کے گراو¿نڈ فلور میںبجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے وارڈ کا دروازہ جل کر راکھ ہوگیا ، فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز سہ پہر کے وقت میو ہسپتال کی آئی وارڈ کے گراونڈ فلور میںبجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے وہاں زبردست خوف وہراس پھیل گیا ،آتشزدگی کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورآگ پرقابو پا لیا ہے۔ ہسپتال کے عملے مطابق وارڈ کا دروازہ جلا ہے اور کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

مزید : علاقائی