جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے 2بھائی زخمی

جائیداد کے تنازع پر مخالفین کی اندھا دھند فائرنگ سے 2بھائی زخمی

لاہور(کر ائم سیل)کاہنہ کے علاقہ میں جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کرکے2 بھائیوں کو زخمی کر دیا اور وہاں سے فرار ہوگئے ۔معلوم ہوا ہے کہ کاہنہ کے رہائشی ابرار اور انوار الحق کا اپنے کزن رضوان ‘کامران اور قیصرکے ساتھ دکان کا تنازع چل رہا تھا جس کی بنا پر ان کے درمیان پہلے بھی جھگڑے ہوچکے تھے جن کی ان کے رشتہ داروں نے صلح کروائی تھی۔ گزشتہ روز انوار اور اس کا بھائی ابرارکاہنہ سٹاپ پر کھڑے تھے کہ اسی دوران ان کو وہاں پر آنے والے موٹرسائیکل پر سوار حملہ آوروں اندھا دھند فائرنگ کرکے زخمی کر دیا اور وہاں سے فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جہاں انہوں نے دونوں بھائیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا یا اور مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔

مزید : علاقائی