انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کے لئے 17کنال اراضی کا این او سی جاری کر دیاگیا

انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کے لئے 17کنال اراضی کا این او سی جاری کر دیاگیا

لاہور (کر ائم سیل) ڈی سی او لاہور نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کے لئے 17کنال اراضی کے لئے این او سی جاری کر دیا ہے ۔ہوم ڈیپارٹمنٹ نے جگہ کی الاٹمنٹ کے لئے سیکرٹری کالونیز کو چٹھی بھجوا دی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذوالفقار حمید نے انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر قلعہ گجر سنگھ کی تبدیلی کے لئے حکومت پنجاب کو جگہ کی سفارش کی تھی، ڈی سی او لاہور کی جانب سے بند روڈ کھوکھر پنڈ کے قریب انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کے لئے 17کینال اراضی کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی