چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری ایک کروڑ کی نقدی زیورات اورگاڑیوں سے محروم
لاہور ( کر ائم سیل) صوبائی دارالحکومت میںڈاکوﺅں ا ورچوروںنے وزیر اعلیٰ ہاﺅ س سے ملحقہ کوٹھی کے سامنے سے فےملی کولوٹنے سمیت مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں کو اےک کر و ڑ روپے سے ز ائد مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان ،موبائل فون ،گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن کے علاقے ایچ بلاک میں ہائی سیکورٹی زون وزیر اعلیٰ ہاﺅس سے ملحقہ کوٹھی کے سامنے ڈاکوﺅںنے امین کی فیملی سے گن پوائنٹ پر ساڑھے7لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات نقدی ا ورموبائل فون چھین لئے، شاہدرہ میںڈاکوﺅںنے خالد کے گھر میںگھس کر 13لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، پرائز بانڈ اور موبائل فون لوٹ لئے ،نصیر آباد میںڈاکوﺅںنے خرم منظور کے گھر میںگھس کر 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی،قائداعظم انڈسٹریل میںڈاکوﺅں نے کامران کے گھر میں گھس کر 8لاکھ روپے مالیت ، سبزہ زارمیںڈاکوﺅںنے سلمان کے گھر میںگھس کر7لاکھ روپے مالیت،جوہر ٹاﺅن کے علاقے بی او آر میںڈاکوﺅںنے رشید کی فیملی سے 10لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی ، ساندہ میںڈاکوﺅںنے مسز فرحان سے 6لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ونقدی ،جوہر ٹاﺅن کے علاقے کالج روڈ میںڈاکوﺅںنے یوسف کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت ،اسلام پورہ میںڈاکوﺅںنے سلمان کی فیملی سے 4لاکھ روپے مالیت ، ملت میں ڈاکوﺅںنے زبیر کی فیملی سے ساڑھے 3لاکھ روپے مالیت ،فیصل ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے اسرار کی فیملی سے 3لاکھ روپے مالیت ، شاد باغ میںڈاکوﺅںنے نثار کی فیملی سے ڈھائی لاکھ روپے مالیت ، لٹن روڈ میںڈاکوﺅںنے حکیم مقبول سے 2لاکھ روپے اورموبائل فون، شمالی چھاﺅنی میںڈاکوﺅںنے اعجاز سے 2لاکھ روپے او ردو موبائل دفون ، ساندہ میںڈاکوﺅںنے شکیل سے موٹر سائیکل ،22ہزار روپے اورموبائل فون، گرین ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے جعفر سے موٹر سائیکل، 10ہزار روپے اورموبائل فون،اچھرہ میںڈاکوﺅںنے فہد سے ڈیڑھ لاکھ روپے اوردو موبائل فون،جوہر ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے ارشد سے ایک لاکھ روپے اورموبائل فون، مغل پورہ میںڈاکوﺅںنے کاظم سے ایک لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ اورموبائل فون، اقبال ٹاﺅن میںڈاکوﺅں نے مجاہد سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون، جوہر ٹاﺅن میںڈاکوﺅںنے عثمان سے 55ہزار روپے اورموبائل فون، سبزہ زار میںڈاکوﺅںنے ہاشم سے 30ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا ۔علاوہ ازیں شاہدرہ میںکاشف ، جنوبی چھاﺅنی میںنعیم ، سو ل لائن میںمنظور ، گلشن راوی میںناصر کی گاڑیاں جبکہ اسلام پورہ میںمبشر ، گڑھی شاہو میںنبیل ، اچھرہ میںلقمان ، باغبانپورہ میںارشاد،اکبری گیٹ میںنوید، ٹبی سٹی میںنوشیر ، ماڈل ٹاﺅن میںکامران ، شاہدرہ میںنسیم اور ریس کورس میںمعظم کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔