شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے

شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے
 شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعدورثا کے حوالے

  

لاہور(کر ائم سیل) سبزہ زار کے علاقہ سید پور میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونے والے شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر کی نعش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے ورثاءکے حوالے کردیا ہے جبکہ انویسٹی گیشن پولیس اس خونی واردات میں ملوث ملزمان کا تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی ہے اور نہ ہی مقدمے کی تفتیش میں اب تک کوئی اہم پیش رفت سامنے آسکی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ایک روز قبل رات کو سبزہ زار کا رہائشی 50 سالہ حاجی ذوالفقار شاہ عالم مارکیٹ میں اپنی دکان بند کرکے گھر آرہا تھا کہ سید پور سٹاپ کے قریب اس کو نامعلوم ڈاکوﺅں نے روک لیا اور اس سے ہزاروں روپے ، موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو اسی دوران حاجی ذوالفقار نے مزاحمت شروع کردی جس پر ملزمان نے اس کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ انویسٹی گیشن سبزہ زارپولیس نے گزشتہ روز پوسٹمارٹم مکمل ہونے کے بعد مقتول کی نعش کو اس کے ورثاءکے حوالے کردیا ۔ بعدازاں مقتول کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر مقتول کے اہلخانہ اور مقامی افراد نے ڈکیتی قتل کے اس افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری پرپولیس کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی بھی کی ، پولیس کے مطابق قتل کا یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت نہیں بلکہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوﺅں پر تفتیش کا سلسلہ ابھی جاری ہے امید ہے کہ ملزمان کا جلد ہی سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی