کراچی سے سات افراد کی لاشیں برآمد، تین کی شناخت ہوگئی ، مجموعی طورپر 10افراد مارے گئے

کراچی سے سات افراد کی لاشیں برآمد، تین کی شناخت ہوگئی ، مجموعی طورپر 10افراد ...
کراچی سے سات افراد کی لاشیں برآمد، تین کی شناخت ہوگئی ، مجموعی طورپر 10افراد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کے باوجود قتل و غارت گری کا سلسلہ نہ تھم سکا، منگھوپیر سے برآمد ہونیوالی سات لاشوں سمیت 10افراد کوموت کے گھاٹ اُتاردیاگیا۔ پولیس کے مطابق منگھوپیر میں اجتماع گاہ کے قریب غازی روڈ پر جھاڑیوں سے سات افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کے بعد سرپر گولیاں مار کر قتل کیاگیاتھا،لاشیں تحویل میں لے کر پولیس نے ہسپتال منتقل کردی ہیں ۔ پولیس کاکہناتھاکہ مرنیوالے سات افراد میں سے تین کی شناخت تحریک طالبان سواتی گروپ کے یوسف ،شعیب ، خان سیدکے نام سے ہوئی ہے جو ٹی ٹی پی کمانڈر عابد مچھڑ سے رابطے میں تھے ۔ حکام کے مطابق ساتوں افراد شلوار قیمیض میں ملبوس تھے اورعمریں 25سے45سال کے درمیان ہیں ، پٹھان کالونی ، بنارس اور شارع فیصل پر رہائش پذیر تھے ۔بتایاگیاہے کہ تمام افراد کو صبح کے وقت قتل کیاگیاہے اور بظاہر پانچ پختون اور دوبلوچ معلوم ہوتے ہیں ۔اُدھر کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے پولیس اہلکار، لیاقت آباد فلائی اوور کے قریب فائرنگ سے نامعلوم شخص اور لانڈھی جمعہ گوٹھ نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے ۔