صدر اوباما کی ہیلری کلنٹن سے پرائیویٹ ملاقاتوں ، ضیافتوں کا انکشاف

صدر اوباما کی ہیلری کلنٹن سے پرائیویٹ ملاقاتوں ، ضیافتوں کا انکشاف
Clinton
کیپشن: Obama

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن ( بیوررپورٹ)امریکی صدر اوباما کی سابق وزیرخارجہ اور مستقبل کی ممکنہ صدر ہیلری کلنٹن کے ساتھ وائیٹ ہاﺅس میں خفیہ مذاکرات اور ملاقاتوں کا انکشاف ہواہے ۔ یہ انکشاف کسی اور نے نہیں بلکہ وائیٹ ہاﺅس کے حال ہی میں مستعفی ہونے والے ترجمان جے کارنے نے کیا ہے اور دونوں کی ’پرائیویٹ‘ تصاویر بھی جاری کردیں ۔ وائٹ ہاﺅس کے پریس سیکرٹری جے کارنے کے چند روز قبل مستعفی ہونے کے بعد ان شکایات کا دفتر ایک بار پھر کھل گیا اور انہوں نے صدر اوباما کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بطور صدر اپنی پرائیویٹ دعوتوں اور ملاقاتوں خفیہ رکھنے کا حق حاصل ہے۔ سابق پریس سیکرٹری نے ہیلری کلنٹن کے وزیر خارجہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ان کی صدر اوباما سے وائٹ ہاﺅس میں پرائیویٹ ملاقاتوں کاانکشاف کیا۔ انہوں نے اس موقع پر بقول ان کے مستقبل ممکنہ صدر ہیلری کلنٹن کی صدر اوباماسے وائٹ ہاﺅس میں ایسی ہی ایک پرائیویٹ دعوت کی تصویر بھی پیش کی۔ سابق پریس سیکرٹری کا کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن کے علاوہ متعدد شخصیات کے ساتھ ان کی نجی نوعیت کی ضیافتیں ہوئیں جن کو خفیہ رکھا گیا تھا اور وہ بھی ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتے۔ واشنگٹن میں موجودہ میڈیا کو اکثریہ شکایت رہی ہے کہ وائٹ ہاﺅس حکام وہاں ہونے والی خفیہ پرائیویٹ دعوتوں اور ملاقاتوں کی انہیں خبر نہیں دیتے اس لئے انہیں مجبوراً قیاس آرائیاں کرنی پڑتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -