نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد گھر نذر آتش ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد گھر نذر آتش ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق
نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد گھر نذر آتش ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک )نواحی علاقے پلواڑی میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر فائرنگ کرنے کے بعد اسے آگ لگادی جس سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق بونیر کے نواحی علاقے پلواڑی میں رات گئے نامعلوم افراد نے مہابر نامی شخص کے گھر پر پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد گھر کو آگ لگادی جس سے گھر میں موجود شخص مہابر، اس کی بیوی، بیٹی اور بہو جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔مقامی پولیس نے اس المناک واقعے کی رپورٹ درج کرکے مختلف پہلوو¿ں سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ خواتین کا تنازعہ بتایا گیا ہے۔

مزید :

بونیر -