حامد کرزئی کا پاک افغان سیکیورٹی مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان

حامد کرزئی کا پاک افغان سیکیورٹی مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان
حامد کرزئی کا پاک افغان سیکیورٹی مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان

  


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان صدر حامد کرزئی نے چوری اور سینہ زوری کی حد کر دی ،سرحد پار راکٹ حملے خود کئے اور الزام پاکستان پر لگاکر اسلام آباد میں ہونے والے سیکیورٹی مذاکرات میں شرکت سے بھی انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سرحدی کشیدگی کا بہانہ بنا کر افغانستان نے اسلام آباد میں ہونیوالے سیکورٹی مذاکرات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکورٹی مذاکرات کے بائیکاٹ کا فیصلہ افغان صدر حامد کرزئی کی زیر صدارت افغان نیشنل سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں حامد کرزئی نے الزام لگایا کہ پاکستان، افغان صدارتی انتخابات سبوتاڑ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستانی حدود سے افغان علاقوں میں راکٹ حملے کئے گئے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی مذاکرات کا آغاز 4 جون سے اسلام آباد میں ہونا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...